سکھر (بیورو رپورٹ) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ، قرار داد پاکستان کی منظوری کے بعد قیام پاکستان کی تحریک کو تقویت ملی۔ وہ تاجر سیکریٹریٹ شاہی بازار میں پاکستان کی 78 ویں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔