سپریم کورٹ کے حکم پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے غیر قانونی طور پر بنائی گئی سڑک توڑ دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے سڑک کی جگہ پارک کی دوبارہ تعمیر کیلئے کام شروع کر دیا ہے، ملازمین نے جنگلہ دیوار اور سڑک توڑ دی اور سڑک کا ایک کنال آٹھ کنال کا رقبہ دوبارہ پارک میں شامل کر دیا۔
سڑک والی جگہ پر دوبارہ گھاس اور پھول لگائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی سڑک کا نوٹس لیا تھا اور اسے ایک ہفتے کے اندر دوبارہ پارک میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔