• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ہوں تو مارشل لاء نہیں، چیف جسٹس پاکستان

میں ہوں تو مارشل لاء نہیں، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آئین میں جوڈیشل مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان میں صرف جمہوری طرز حکومت اورقانون کی حکمرانی ہوگی ، نہ مارشل لاء باہر سے نہ اندر سے،میں ہوں تو مارشل لاءنہیں۔

کیتھڈرل چرچ لاہورمیں یوم پاکستان پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ملک کو آئین اورقانون کے مطابق چلنا ہے ، آئین سے ماورا کوئی اقدام برداشت نہیں ، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

جسٹس ثاقب ثنار کا کہناتھاکہ ملک میں بلاتفریق انصاف ہوگا ، دعا کریں کہ منصف ایسا ہوجس کے ہاتھ میں کوڑا ہو، ایسا منصف کسی چھوٹے بڑے میں تفریق نہیں کرتا ۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہناتھاکہ ہمیں اپنی ماں سے بڑھ کر اس ملک کا احترام کرنا ہوگا، قائد اعظم اورعلامہ اقبال جیسی ہستیاں نہ ہوتیں توہمیں آزادی نصیب نہ ہوتی ، آزادی کا تحفظ الفاظ یا دکھاوے سے نہیں ہوتا ، ہمیں قوم بن کر اس کا تحفظ کرنا ہے۔

تازہ ترین