کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میر پور خاص ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ایم کیوایم کے حمایت یافتہ فرینڈز گروپ پینل کی واضح اکثریت سے کامیابی پر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ میر پور خاص ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اوروکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں گے ۔