• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت تجارت کی برآمدی شعبہ کی 515اشیاء پر ڈیوٹی میں کمی کی سفارش

اسلام آباد (تنویر ہاشمی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزارت تجارت کی جانب سے برآمدی شعبے کی 515 اشیاء پرکسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے اور جائزہ لینے کیلئےمحکمہ کسٹم نےکمیٹی تشکیل دیدی ہے،وزارت تجارت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں برآمدی شعبے کی 515 اشیاء اور خام مال پر ڈیوٹی میں کمی کی سفارش کی ہے ، ایف بی آر کے اعلی ٰ حکام نے جنگ کو بتایا برآمدات کے فروغ کیلئے ڈیوٹی میں کمی کی تجویز مثبت ہے تاہم اس بات کا جائزہ لیاجائیگا کہ کون سی تجاویز قابل عمل ہیں ، ملکی برآمدات میں اضافہ کی اشد ضرورت ہے ، عالمی بنک سمیت دیگر ادارے بھی خام مال پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دے چکے ہیں ،ڈیوٹی میں کمی کی ذ مہ داری ایف بی آر کی ہے ، وزارت تجارت کی ڈیوٹی میں تجویز کردہ چھوٹ سے ایف بی آر کے ٹیکس محصولات میں 16ارب روپے کمی کا سامنا کر نا پڑیگا ، دوسری جانب وزارت تجارت نے نیشنل ٹیرف کمیشن کیساتھ ملکر 515اشیاء( ٹیرف لائنز ) کو حقیقت پسندانہ کر نے کے سلسلے میں آئندہ بجٹ میں ڈیوٹی میں کمی کیلئے ایف بی آر اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت طلب کی ہے ، وزارت کے مطابق ٹیکسٹائل ، چمڑے کی مصنوعات ، مصالحہ جات ، کیمیکل مصنوعات ، پلاسٹک ، لوہے اور اسٹیل کی اشیاء سمیت تمام برآمدی شعبے کی اشیاء پر ڈیوٹی میں کمی کی جائیگی۔
تازہ ترین