• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،سڑک کنارے نصب بم برآمد

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سوناری مٹ میں سوئی روڈ پر سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا سیکورٹی حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر نواحی علاقے سوناری مٹ میں کارروائی کی جس کے دوران سڑک کے کنارے نصب دس کلو وزنی بم برآمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام کر کے علاقے کو وسیع تباہی سے بچالیا بم کو ناکارہ بنانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
تازہ ترین