• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں میں ملوث 32طلبا نے بچائو کیلئےکوشش شروع کردی

ملتان(سٹاف رپورٹر) لڑئی جھگڑوں میں ملوث زکریا یونیورسٹی کے 32طلبا نے بچاؤ کےلئےکوششیں شروع کردیں ، سینئر پروفیسر سے ملاقات نےمعاملہ آشکار کردیا ۔بتایا گیاہے کہ لڑائی جھگڑوں میں ملوث 32طلباکو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا جبکہ 7طلباکو انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔ ان طلبا نے اس کارروائی کو رکوانےکےلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے اس سلسلے میں ان طلبا کے ایک وفد جس میں انجمن طلبہ اسلام کے پریزیڈنٹ پاکستان نعمان الجبار جنرل سیکرٹری امتیاز میتلا کے علاوہ پی ایس ایف اوردیگر تنظیموں کے طلبا شامل تھے نے سینئر پروفیسر ڈائریکٹر لودھراں کیمپس ڈاکٹر حکومت علی سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اس نوٹیفکیشن کو رکوائیں ۔
تازہ ترین