اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کیخلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ایک انٹرویو سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جبکہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں چوہدری نثار علی خان کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر شہباز شریف کریں گے۔لیگی سینیٹر نے کہا کہ اب سابق وزیر داخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔