• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام مسترد شدہ سیاستدانوں کو پھر مسترد کرینگے، پرویز خٹک

 عوام مسترد شدہ سیاستدانوں کو پھر مسترد کرینگے، پرویز خٹک

وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عوام مسترد شدہ سیاست دانوں کو ایک بار پھر مسترد کریں گے، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ نعروں اور وعدوں کی سیاست کرکے جھوٹ بولاہے۔

نوشہرہ کے علاقے جبہ داؤدزئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاست میں عوامی خدمت کاحقیقی اسلوب متعارف کرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک بہترین صوبہ ہے مگر بد قسمتی سے اسے مجرم سیاستدانوں نے تباہ کیاجبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے نہ صرف نظام کی تبدیلی کیلئے اقدامات کئے بلکہ ماضی کے تباہ حال اسٹرکچر کو بھی اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج صوبے کی شکل بدل چکی ہے خدا نخواستہ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والے سپیرے دوبارہ حکومت میں آگئے تو بہت بڑی تباہی ہوگی اور عوام ایسا کبھی بھی ہونے نہیں دیںگے۔

تازہ ترین