• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میامی ٹینس، فیڈرر اور سیمونا ہالیپ کو شکست

میامی (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے تھناسی کوکیناس کے ہاتھوں 6۔3، 3۔6، 6۔7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوئس چیمپئن کے لیے گزشتہ چھ دنوں میں یہ دوسری بڑی شکست ہے، انہیں گزشتہ ہفتے انڈین ویلز فائنل میں جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کے ہاتھوں شکست ملی تھی۔اس شکست کے بعد فیڈرر اسپین کے رافیل نڈال کے ہاتھوں اپنا نمبر ون مقام بھی گنوانے کے قریب ہیں ۔ سابق چمپئن اگنسکا رڈوانسکا نے عالمی نمبر ایک خاتون پلیئر رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو اپ سیٹ شکست دے کر خواتین ایونٹ سے باہر کردیا۔
تازہ ترین