لاہور (جنگ نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضیاء الحق حکومت کا وزیر رہنے والا جمہوریت کا ارسطو نہ بنے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکے کے ساتھ سیاسی وفاداریاں تبدیل کیں، الزام تراشی کرنے والے چوہدری نثار کے حق میں اپنے بیانات کا جائزہ لیں۔ جاوید ہاشمی کو شریف خاندان کیخلاف اپنے بیانات یاد ہونگے۔ ن لیگ کے پلیٹ فارم کیلئے چوہدری نثار کا کندھا استعمال نہ کریں، جاوید ہاشمی نے ن لیگ میں آنے کیلئے پی ٹی آئی مخالف بیانات دیئے، اب چوہدری نثار پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جاوید ہاشمی بیان بازی کے بجائے اپنے ووٹرز پر توجہ دیں۔