• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے 'بھائی جان‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

بالی ووڈ کے 'بھائی جان‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی فلم’بجرنگی بھائی جان‘ نے دنیا بھر سے 882 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی‘ نے بھارت اور چین سمیت دنیا بھر سے 882.52 کروڑ کا بزنس کر کے عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور جلد 900 کروڑ کلب میں شامل ہوکر دوسری بالی ووڈ ہٹ فلم بن جائے گی۔


سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان نے بھارت میں 432.46 کروڑ، دنیا بھر سے  181.46 کروڑ جبکہ چین میں اب تک 268.67 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بجرنگی بھائی جان 2015' میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا شامل ہیں ۔

تازہ ترین