اب قدرتی اجزاء سے جلد کریں تروتازہ
چمکتا دمکتا چہرہ کسی کی نگاہوں کو بھی خیرہ کرسکتا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ناصرف اپنی جلد پر نکھارلانے کی کوشش کرے ،بلکہ جاذب نظر شخصیت کی مالکہ ہو،یہی وجہ ہے کہ آئے دن بازاروں میں کیمکل شدہ نت نئی کریموں کی بہار دیکھنے کو ملتی،جن میں اکثریت رنگ گورا کرنے والی کریموں کی ہے۔
سب سے پہلے یہ بات تو مان لیں کے گورا رنگ حسن کی دلیل نہیں ہے،تاہم صف ستھری چمچماتی ہوئی جلد خواہ وہ سانولی ہی کیوں نہ ہو ہر آنکھ کو بھاتی ہے،لیکن نکھری جلد یا گوری رنگت کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی کیمکل شدہ کریموں کو چہرے پر لگاناخطرے سے خالی نہیں ہے،کیوں کہ یہ کیمکلز پہلے پہل تو آپ کی رنگت کو نکھارنے میں مددگار ہوں کہ تاہم بعدازاںجلد کو نقصان پہنچا کر داغ دھبے چھوڑ جائیں گے اس کی وجہ کیمکل ری ایکشنز ہیں،جن کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے ہربل اشیاء کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں آپ کا کچن بہت مددگار ثابت ہوگا،آپ کی جلد کی دلکشی کے لیے ہم نے آپ ہی کے کچن سے ہربل ٹانک کی چند تراکیب شامل کی ہیں،جن کے استعمال سے آپ کا چہرہ ناصرف تروتازہ ہوجائے گا بلکہ شخصیت میں نکھارکا بھی ضامن ہوگا۔
بادام آمیزہ
لیموں کا رس،2کھانے کے چمچ،روغن بادام،2 کھانے کے چمچ،گلیسرین،2 کھانے کے چمچ
ترکیب
ان اجزاءکو اچھی طرح مکس کرکے بوتل میں ڈال لیں۔ صبح کے وقت چہرے پراس سے ہلکامساج کریں، چہرہ چند روز میں ملائم اور خوبصورت ہوجائے گا۔ کیل مہاسے بھی دور ہوجائیں گے۔
کلونجی آمیزہ
اجزاء
کلونجی پاؤڈر،40 گرام،گلیسرین ،100 گرام،عراق گلاب،100 گرام،لیموں کا رس،100 گرام
ترکیب
ان تمام اجزاء کو آپس میں ملا کر لوشن تیار کریں، رات سونے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں۔ پھر ہلکے ہاتھوں سے چہرے پریہ آمیزہ لگائیں۔ صبح اٹھ کر تازے پانی سے چہرہ دھولیں۔ جلد چمکدار ہوجائے گی۔
آلو آمیزہ
اجزاء
آلو(کدوکش کیا ہوا)آدھ پاؤ،تازہ دودھ،2 چائے کے چمچ،چاول کا آٹا، ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
ایک پیالے میں اجزاءڈال کر اچھی طرح مکس کرکے گاڑھا پیسٹ بنالیں۔ پھر اسے چہرے اور گردن پر لگائیں، جب خشک ہوجائے تو ململ کے کپڑے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر اس سے چہرہ اور گردن صاف کرلیں، چند روز کے استعمال سے آپ کا رنگ گورا ہوجائے گا۔