• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہاکی کپتان پرمنگیترنے ہراساں کرنیکاالزام لگادیا

نئی دہلی(جنگ نیوز)پاکستان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے والے بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کو خود سرعام معافی مانگنے کی ضرورت پڑ گئی۔سردار کی حرکت نے ان کا سر شرم سے جھکادیا۔ ہاکی پلیئر کی کی منگیتر نے ان پر ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرادی۔ دوسری جانب سردار سنگھ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 21سالہ اشپال بھوگل کے مطابق سردار سنگھ نے ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کیے اوران سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔سردار سنگھ اور اشپال بھوگل کی ملاقات 2012میں لندن اولمپکس کے دوران ہوئی تھی اور دونوں نے 2014 میں منگنی کی تھی۔ اشپل بھوگل انگلینڈکی انڈر19ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ لدھیانہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحریری شکایت پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا، تاہم ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔دوسری طرف سردار سنگھ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اشپال بھوگل کو جانتے ہیں لیکن ان پر لگائے الزامات جھوٹے ہیںالزامات کا جواب ضرور دینگے۔ دریں اثنا ہاکی انڈیا نے قانونی جنگ میں سردار سنگھ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین