کوئٹہ(خ ن)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی سے رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر اللہ زہری کی قیادت میں خضدارانجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ایک وفد نے پیرکوان کے چیمبر میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران وفدنے اسپیکر کو خضد ار یونیورسٹی سے متعلق اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور بل سے متعلق اپنے تحفظات سے آ گاہ کیا ۔جس پر اسپیکر نے وفدکو یقین دلایا کہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہے بل سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے گا۔اور یونیورسٹی کے بہترین مفاد میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔