کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) انسداد منشیات عدالت کوئٹہ کے جج اللہ داد روشان نے منشیات برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان ثناء الحق اور سموئیل مسیح کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی پر مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان ثناء الحق اور سیموئیل مسیح کواینٹی نارکوٹکس فورس نے سریاب کے علاقے میں گذشتہ سال ایمبولینس میں 50کلوگرام چرس لے جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا تھا ۔