• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، ملزمان پر فردجرم کی کارروائی موخر

اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، ملزمان پر فردجرم کی کارروائی موخر

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت میں 3 نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک کے لیے موخر کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیاتاہم ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل (28 مارچ) تک موخر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2017 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد سمیت 3 افراد کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین