• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عدنان سمیع نےاپنا وزن کیسے کم کیا؟؟

عدنان سمیع کا سال 2000 میں ریلیز ہونے والا گانا ’مجھ کوبھی تولفٹ کرادے‘ اور اس پر ان کا ’فنی‘ سا ڈانس آج بھی لوگوں کونہ صرف یاد ہے بلکہ بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے۔ان کے اس گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

اس کے بعد ان کے گانوں کی ایک طویل فہرست تیار ہوگئی۔ جہاں ان کے گانے ان کی پہچان بنے وہیں ان کا ’چببے لک‘ بھی لوگوں کو بھا گیا اور عدنان سمیع کوایسے ہی پسند کیا جانے لگا۔ عموماً موٹے افراد اچھے نہیں لگتے لیکن عدنان سمیع موٹاپے کے باوجود شائقین کی پسند بن گئے۔


جب شائقین موسیقی عدنان سمیع کو ’موٹا‘ دیکھنے کے عادی ہوگئے تویہ خبر آئی کہ ’عدنان سمیع اپنا وزن کم کرنے میں مصروف ہیں‘ اور پھر سال2005 سے 2017 تک مسلسل محنت کے بعد وہ تقریبا220 کلو وزن کم کرنے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ موٹے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس دل نہیں ہے، موٹے جسم کےساتھ میں اسکرین پر آیا اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی جبکہ کوئی دوسرا شاید ایسا نہیں کر پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھےاپنے موٹاپے کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کیونکہ اس کے باعث لوگ مجھے اس طرح سے پسند نہیں کرتے جس طرح سے پسند کیا جانا چائیے۔ ‘

عدنان سمیع نےاپنا وزن کیسے کم کیا؟؟

2005 میں وہ اچانک منظر عام پر سے غائب ہوگئے جبکہ کسی کو نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں ہیں ۔ جب ان کی واپسی ہوئی تو کوئی بھی یہ پہچان نہیں پایا کہ یہ عدنان سمیع ہیں یا کوئی اور، کیونکہ ان کے وزن میں کافی حد تک کمی آچکی تھی۔ آہستہ آہستہ ان کے جسم میں مزید تبدیلی آتی چلی گئی اور سال 2017 میں وہ 220 کلو سے کم ہو کر 65 کلو تک آگئےتھےجو کہ ایک بہت بڑی ’اچیوومنٹ ‘ہے۔

زندگی اور موت کا معاملہ:

وزن میں کسی حد تک کمی لانا تو ٹھیک ہے لیکن اس حد تک کمی انسان کے لیے خطرے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ لیکن انہوں نے اس خطرے کی پرواہ کیے بغیر ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے2005 میں سرجری کروائی جس کے بعد انہیں 3 مہینے تک مکمل طور پر آرام کرنے کے لیے کہا گیا ،اس سرجری نے ان کے وزن میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

عدنان سمیع نےاپنا وزن کیسے کم کیا؟؟

بہت زیادہ وزن ہونے کے سبب عدنان سمیع کو سانس لینے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، یہ وہ وقت تھا جب ڈاکٹروں نے انہیں یہ تک کہہ دیا کہ آپ ’چھ مہینوں سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتے۔‘

اس کے بعد انہوں نے امریکی شہر ’ہیوسٹن ‘کارخ کیا اور وہاں سے عدنان سمیع نے اپنے ’ویٹ لوس‘ سفرکا آغاز کیا جس میں ان کے اہلخانہ اور قریبی ساتھیوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

عدنان سمیع نےاپنا وزن کیسے کم کیا؟؟

عدنان سمیع بچپن سے ہی موٹاپےکا شکار نہیں تھے بلکہ وہ اپنے اسکول کے زمانےمیں’ اسکواش اور پولو‘ کے بہترین کھلاڑی تھے۔ پھر انہوں نےمیٹھی اور چکنائی والی اشیا کھانا شروع کردیں جس سے ان کا وزن بڑھتا چلا گیا۔ عدنان سمیع نے بتایا کہ انہوں نے اپنا 150 کلو وزن صرف 16 مہینوں میں کم کیا ۔

وزن میں کمی لانے کے لیے عدنان سمیع کا ’ورک آوٹ‘:

عدنان سمیع نےاپنا وزن کیسے کم کیا؟؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ عدنان سمیع نےاپنے وزن میں کمی لانے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔ ان کے مطابق وہ جم نہیں جاسکتے تھے کیونکہ وہاں مشینیں استعمال کرنےسے انہیں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ تھا۔ اور تب ہی ان کے فٹنس ماہر نے انہیں ایک ورزش پلان بنا کر دیا جو ان کے وزن میں کسی حد تک کمی لانے میں بہت مفید ثابت ہوا۔

ورزش پلان کے زریعےسے انہوں نے ہر مہینے اپنا10 کلو وزن کم کیا اور نہ صرف یہ بلکہ ان کی مدافعتی قوت بڑھنے لگی اور انہیں چلنے پھرنےمیں آنے والی تکلیف سے بھی نجات مل گئی تھی۔

عدنان سمیع نےاپنا وزن کیسے کم کیا؟؟

عدنان سمیع کو’سوئٹ ڈششز‘بے حد پسند ہیں اور یہی سبب ہے ان کے 220 کلو وزن بڑھنے کا۔ 155کلووزن میں کمی آنے کے بعد بھی وہ کیک، میٹھائی اور دیگر میٹھی اشیا کھا نا نہیں چھوڑ سکے اورکبھی کبھار یہ سب کھا لیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ڈائٹ اور ورزش کا بھی بے حد خیا ل رکھتے ہیں۔

تازہ ترین