قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کی ٹائمنگ مناسب نہیں ہے ، اس ملاقات سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو گا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ملاقات کوئی غیر معمولی بات نہیں،ہمارے دور میں بھی ایسی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کے خلاف بہت سے کیسز چل رہے ہیں، چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کا وقت بہت خاص ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورچیف جسٹس کی ملاقات سے شکوک و شبہات بڑھیں گے ۔