کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر مولانا سید عبدالباری آغا نے مختلف وفود سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلی گانگلزئی میں آج کے جلسہ کا علاقے پر انتہائی مثبت اثرہوگا ضلع پشین کے عوام کا جمعیت سے جو محبت ہے وہ اس جلسہ کی کامیابی سے ظاہر ہو جائے گی ضلع پشین میں جمعیت کے دور اقتدار میں جو ترقیاتی کام ہوئے ان کی مثال نہیں ملتی اسی جذبے کی بدولت آج ضلع پشین کے عوام جوق در جوق جمعیت میں شامل ہورہے ہیں آغا نواب شاہ کی شمولیت سے ضلع پشین میں پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ ضلع میں آج کی کانفرنس میں عوام کی بھر پور شرکت سے واضح ہوجائے گا کہ ملکی سیاست کس سمت جارہی ہے انشاء اللہ ضلع میں مزید شمولیتی پروگرام کا بھی انعقاد ہوگا دریں اثناء مفتی شبیراحمد، سید اختر شاہ اور قاری محمد دین نے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا انتظامات اور پنڈال کی تیاری کو مثبت قراردیا ۔