• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بھی سپر لیگ میچز کرائے جائیں،اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کو بھی پاکستان سپر لیگ میچوں کی میزبانی دی جائے۔ ندیم عمر کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سال ٹورنامنٹ کے میچ حیدرآباد، پنڈی اور پشاور میں کرانے کا اعلا ن کیا ہے۔ بلوچستان کا صوبہ گذشتہ کئی سالوں سے دھشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نام پر بھی غور کیا جائے کیوں کہ یہاں کے لوگ بھی اسٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان میچوں کے انعقاد سے نوجوان نسل پر اچھااثر پڑ سکتا ہے۔ پاکستان میں پی ایس ایل میچوں کا انعقاد پشاور اور کوئٹہ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔نجم سیٹھی نے کراچی اور لاہور میں کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل میچ کرائے۔ اس کا پورا کریڈٹ انہیں جاتا ہے ،میرے خیال میں اس وقت لیگ محفوظ ہاتھوں میں ہے اور یہ لیگ مزید بڑی لیگ بن جائے گی۔
تازہ ترین