• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر سے متعلق وہی حل قبول ہو گا جو پاکستان کو قبول ہو، چیف جسٹس آزاد کشمیر

اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس آزاد کشمیر چوہدری ابراہیم ضیاء نے کہا ہے کہ کشمیر کے متعلق وہی حل قبول ہو گا جو پاکستان کو قبول ہو۔ بھارت کنٹرول لائن پر باڑ اور مقبوضہ کشمیر میں ایک ملین فوج لگا کر جذبوں کو شکست نہیں دے سکتا۔ کشمیر کے بغیر سی پیک منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ وہ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بدترین انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، کشمیریوں کو انکے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے، لیکن اقوام عالم کی خاموشی تشویشناک ہے۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کو پانی کے معاہدے سمیت مسئلہ کشمیر کو اس وقت اجاگر کرنا انتہائی لازمی ہے۔ ججوں کو ریمارکس دینے پر اگر دھمکیوں کا سامنا ہو تو یہ عدلیہ کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔
تازہ ترین