• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں، حسین حقانی کہاں ہیں ،چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ… ،نیوز ایجنسیاں) عدالت عظمیٰ نے امریکا میں سابق سفیر کی جانب سے امریکی ایڈمرل مائیک مولن کو لکھے گئے مبینہ خفیہ میمو رنڈم سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ و خارجہ سے حسین حقانی کیخلاف اب تک کی کارروائی سے متعلق وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں آج عدالت میں طلب کرلیا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں بتائیں کہاں ہیں حسین حقانی؟ سپریم کورٹ نےحسین حقانی کیخلاف اقدامات پر عدم اطمینان، سیکرٹری داخلہ و خارجہ کو آج طلب کرلیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، انٹرپول سے دوبارہ رابطہ کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز لااحسن پر مشتمل بنچ نے سماعت کی تو چیف جسٹس نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل سے استفسار کیاکہاں ہیں حسین حقانی؟ کہاں ہیں ڈی جی ایف آئی اے ؟ بتایاجائے حسین حقانی کی گرفتاری سے متعلق کیا پیشرفت ہوئی؟تو انہوں نے بتایاحسین حقانی کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزم کے ریڈ وارنٹس کے حصول کیلئے عمل شروع کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے وزارت خارجہ نے کچھ پیشرفت کی ہے لیکن انکی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا ،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے معاملے کو زیادہ لمبا نہیں کرنا چاہئے تھا ، یہ سب کچھ چند گھنٹوں میں ہو سکتا ہے ؟ عدالت کو قومی خزانے میں خرد برد سے متعلق بتایا گیا دو ملین ڈالر کا بجٹ معمول کے بجٹ سے ہٹ کر منظور کیا گیا تھا۔
تازہ ترین