لاہور(آن لائن) کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر گولی چلانے میں رینجرز یا پولیس فورس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ گولی چلانے کے واقعے میں پی آئی اے ملازمین کے ہجوم میں موجود شرارتی عناصر نے یہ کارروائی کی ہے جبکہ اپوزیشن منفی سیاست پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کنٹینر میں بیٹھ کر کرنے کا اصل مقصد اینٹی ڈویلپمنٹ ایجنڈا ہے۔