اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دو بڑے صوبوں ۜمیں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جاؤں۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کردیں اب خیبر پختونخوا کا نمبر ہے۔