چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پرتیزی سے کام ہورہا ہے، کل کی ملاقات کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، ان شاء اللہ اب کچھ نہیں رُکے گا۔
چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےاسلام آباد میں اسپتالوں سے دواؤں اورآکسیجن کی چوری پراز خود نوٹس کی سماعت کی ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہوزارت کیڈ نے عدالت کے حکم پرمن و عن عمل کیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آج سمری بھیج دی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات پرتیزی سے کام ہورہا ہے،کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، ان شاء اللہ اب کچھ نہیں رکے گا،اگرآپ نے تاخیرکی توہم اچھے لوگوں کو خود تعینات کردیں گے۔
سمری منظوری کی یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔