• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،حمزہ شہباز سمیت 4افراد کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدوار سلطان حیدر کی جرمانے کے خلاف دائر اپیل منظور کر لی، حمزہ شہباز سمیت ن لیگ کے 4 رہنماوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی20چکوال میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، درخواست گزار عمران قیصر نے استدعا کی کہ حمزہ شہباز نے جس شادی ہال کا افتتاح کیا وہ پی پی 20 کا حصہ ہے،۔
تازہ ترین