• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’ہلیری کلنٹن کا شکریہ‘، باکسر عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے امریکا کی سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ بحیثیت مسلمان اور والدین کے پاکستانی ہونے کی وجہ سے امریکا میں مشکلات پیش آتی تھیں جو ہلیری کلنٹن نے حل کروائیں ۔

باکسنگ کنگ عامر خان برطانیہ میں پیدا ہوئے،2004 اولمپکس میں سلور میڈل برطانیہ کےلئے حاصل کیا لیکن کیوں کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سےہے،اس لئے ان کو امریکا میں سفر کرتے ہوئےہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ ان کا یہ مسئلہ ہلیری کلنٹن نے حل کروایا۔

عامر خان نے بتایا کہ 2009 سے 2013تک ہلیری کلنٹن سیکریٹری آف اسٹیٹ تھیں ، ہلیری کلنٹن نے ان سے ملاقات کرکے مسئلہ حل ہونے کی یقین دہانی کرائی اور پاسپورٹ اور ویزے کا ایشو بھی حل کروادیا۔

2016 میں کنیڈو الواریز سے نواڈا میں ہونے والی فائٹ سے قبل عامر خان نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ یہ شاید ان کی امریکا میں آخری فائٹ ہو کیونکہ اب ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن چکے ہیں۔

تازہ ترین