کوئٹہ(پ ر) پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی کوئٹہ بار کے جنرل سیکرٹری میر عطاء اللہ لانگو اسدخان اچکزئی ملک امین اللہ کاکڑ کوئٹہ بار کے نائب صدراجمل کاکڑ اکبر شاہ مصطفیٰ بزدار وسیم جدون مستونگ بار کے صدر محی الدین ساسولی عبدالمالک بلوچ قاری رحمت اللہ اورنجم الدین مینگل ایڈووکیٹ نے سبی بار کی نومنتخب کابینہ کومبارکبادیتے ہوئے کہاہے کہ وکلاء پینل کے امیدواروں کی سبی بار کے الیکشن میں کامیابی حق اورسچ کی فتح ہے بلوچستان کے وکلاء تعصب اورقومیت کی سیاست کو ترک کردیں اور وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں۔