کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ پولیس نے گزشتہ رو ز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران کارروائی کر تے ہوئے 4 مطلوب ملزمان کو گرفتا رکر کے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل اور گاڑی برآمد کر لی ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جو بلا تعطل جاری ہے۔