قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات میں کیا بات ہوئی۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ دو گھنٹے کی ملاقات میں صرف پانی اور کچرے پر تو بات نہیں ہوئی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات کا یہ وقت نہیں تھا، وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہیے۔
سیدخورشید شاہ کایہ بھی کہنا ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن کی پاک فوج کی جانب سےبھی تردید آچکی ہے،تو مزید بات کرنا نامناسب ہے۔