سیلیبریٹیز کا کیا ہے ، کچھ بھی پہن لیں ، لوگ دیکھتے ہیں، فالو کرتے ہیں ، چونکہ سیلبیریٹیز کو ہر وقت اچھا دکھائی دینا ہے، اور ہر وقت سفر میں رہنا ہےتو ان کیلئے ایئر پورٹ کا رن وے بن جاتاہے فیشن کا رن وے۔
ایئرپورٹ ا پنی گاڑی سے اترنے سے لے کر بورڈنگ تک اور پھر جہاز میں داخل ہونے تک ان کی چال ، کیٹ واک بن جاتی ہے۔ اسی لئے وکٹویہ بیکہم نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہوائی اڈہ واقعی ایک مشہور رن وے ہے، اور ہوائی اڈے اسی کیلئے ہیں، وہ ہی واحد اسٹا رنہیں جو اپنے سفر کے ڈریس کوڈ سے سب کو متاثر کرنا چاہتی ہے بلکہ سبھی اسٹار ز اس سفر کو فیشن پریڈ کے طورپر لیتے ہیں۔
بولی وڈ کی بات کی جائے تویہاںبھی فیشن کی دوڑ لگی رہتی ہےاور ایئر پورٹ بھارتی اداکاروں کیلئے بھی ریمپ بن جاتاہے۔ جیسے کہ بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں لیکن جیسا وہ ہمیں موویز یا ایونٹس میں نظر آتی ہیں کیا حقیقی زندگی میں بھی ویسی ہی لگتی ہیں یا نہیں لیکن ایک بار جب انہیں بھارتی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا تو انہیں پہچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن سا لگ رہا تھا۔
بھارتی مشہور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور بولی وڈ نواب سیف علی خان اور امرتا راؤ کی بیٹی سارہ علی اپنی خوبصورتی کے حوالے سے آئے دن خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے کچھ ایسا کر دیا کہ لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔جھانوی کپور اور سارہ علی خان کو حالیہ دنوں ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں ایک ہی طرح کے کپڑے زیب تب کئے ہوئے تھی جس سے یہ واضح ہو رہا تھا کہ دونوں میں کتنی گہری دوستی ہے۔
دونوں ایک ہی طرح کی کرتی میں بے انتہا خوبصورت نظر آرہی تھیں اور بالکل جڑواں بہنوں کی طرح نظر آرہی تھیں، ان کا یہ انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں مستقبل میں بولی وڈ فلم انڈسٹری میں بیحد مقبولیت حاصل کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایئرپورٹ پر ہی مستی اور ڈانس کر کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔ ایئرپورٹ پر عالیہ بھٹ کے باڈی گارڈ بھی موجود تھے انہیں جانے کیا مستی سوجھی کہ انہوں نے جھومنا شروع کر دیا ۔ ایئرپورٹ پر موجود لوگ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو یوں جھومتا ہوا دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے ۔ٹی شرٹ اور چست پینٹ کے ساتھ عالیہ بھٹ لانگ جیکٹ اور اونچی ایڑی والے بوٹس بھی پہن لیتی ہیں۔
بالی ووڈ فلم نگری کی اداکارائیں اپنے حسن وجمال کی بدولت دنیا بھر میں اپنی شہرت حاصل کرتی ہیں، انہی اداکاراؤں میں سونم کپور بھی شامل ہیں جو اپنے بہترین فیشن سینس کی بدولت نہ صرف بھارت میں بلکہ بہت سی بین الاقوامی تقریبات میں بھی شرکت کے دوران کافی پذیرائی حاصل کرتی ہیں۔
لیکن حال ہی میں ایئرپورٹ پروہ بنا میک اپ آگئیں تودیکھنے والوں کے ہوش اڑگئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی تصویر میں صاف نظر آرہاتھا کہ بڑے بڑے سن گلاسز کے ذریعے سونم اپنے چہرے کو چھپانے کی کوشش کررہی تھیں تاہم بغیر میک اپ تصویر نے بالی ووڈ اداکارہ کی حقیقی خوبصورتی کو بھی بے نقاب کر دیا تھا۔تاہم سونم کپور بھی ایئر پورٹ پر پورے لوازمات کے ساتھ نظر آتی ہیں۔
پدماوتی اسٹار دپیکا بھی جینزاور ٹی شرٹ کے ساتھ زیادہ سفر کرتی ہیں تاہم دن ہو یا رات، ان کے چہرے پرسن گلاسز ہمہ وقت براجمان رہتے ہیں۔
درازقد ، ہینڈسم اکشے کمار لگتاہے ایئر پورٹ پر بھی کھلاڑی بن کرہی جاتے ہیں۔ ایکشن فلموں سے کامیڈی کرداروں تک ، اکشے کمار ایک ہنستا مسکراتا چہرہ بن کر سامنے آیا ہے۔ایک باران کو ایئر پورٹ پر رائل بلو جمپ سوٹ میں دیکھا گیا۔ جس پر انہوں نے سفید اسنیکرز اور لائٹ بلو ریفلیکٹرز پہنے تھے۔ اور وہ بہت کُول دکھائی دے رہے تھے۔
دیسی گرل پریانکا بھی ایئرپورٹ کے پلیٹ فارم کو نظر انداز نہیں کرتی ہیں ۔ دبئی جاتے ہوئے انہیں وائٹ ٹاپ او ر کوٹ کےساتھ نیلی بیل باٹم میں دیکھا گیا۔ کھلےبالوں کے ساتھ سفید بیگ اور جوتے ، اسے مکمل بنار ہے تھے۔
یہ تو خیر سیلبریٹیز اور ایئر پورٹ پر دکھائے گئے ان کے جلووں کے بارے میں کچھ باتیں تھیں ، اسی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے روس میں فیشن شو کی انتظامیہ نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے ماسکو کے ڈومو ڈیڈو ائیرپورٹ کے رن وے پر فیشن شو سجا لیا تھا۔،اس منفرد فیشن شو میں انٹرنیشنل ائیرلائنز کے کیبن اسٹاف نے رنگا رنگ یونیفارم پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی تھی۔
رن وے پر ائیرہوسٹس خوب سج دھج کر اتریں اوردیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کردیا۔ فضائی عملے نے نت نئے انداز کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے۔فضائی عملے نے یونیفارم کے مختلف رنگ ،ڈیزائینز اوراسٹائلز متعارف کرائے اور خوب داد سمیٹی۔