امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کس کے فریادی بن کر گئے تھے۔
سرگودھا میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہا کہ سیکولر نظام نے پاکستان کوکریشن کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔
ۥان کا کہنا تھا کہ عوام نہ دن کومحفوظ ہیں اورنہ ہی رات کو، یہاں تو مظلوم کی آہ و بکا سننےوالا بھی کوئی نہیں ہے۔