• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریر کیس ؛ الطاف حسین اورحیدر عباس کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور رہنماحیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت میں اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمےکی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران عدالت میں تفتیشی آفیسر کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی ۔جبکہ حیدر عباس رضوی کا کچھ پتا نہیں ہے۔لہٰذا مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعدایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین