• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر بیراج سے پانی کی کم فراہمی، واسا کے صارفین بری طرح متاثر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے اعلامیہ کے مطابق ایری گیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے پانی کی کم فراہمی کے باعث واسا کو پانی کی فراہمی میں بتدریج کی جانب والی کمی سے واسا کے صارفین بری طرح متاثرہورہے ہیں ۔دوسری جانب حیسکو کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کوپانی کی سپلائی بھی متاثرہورہی ہے واسا اپنے صارفین کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حتمی المکان حدتک کوشاں ہے مگر پانی کے ذخائر کمی کے باعث واسا پانی کی ریگولر سپلائی نہیں کرپارہاہے یہی وجہ ہے کہ شہر اورلطیف آباد کے کچھ یونٹ اورکوہسار زون جوکہ انتہائی آخری سرے پر واقع ہیں ان علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثرہورہی ہے واسا پہلے ہی مالی بحران کاشکار ہے ان وجوہات کی وجہ سے ریکوری بھی متاثر ہورہی ہے ایم ڈی واسا نے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا ہے کہ پانی کی عدم فراہمی پر لوگ احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے واسا کی تنصیبات اورواسا کے ورکرز کو تحفظ فراہم کیاجائے۔
تازہ ترین