• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنس کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن چارسدہ کی صوفیہ ،سمیع اللہ بن گیا

چارسدہ(آئی این پی)چارسد میں 16سالہ لڑکی صوفیہ لڑکا بن گیا ۔نیا نام سمیع اللہ رکھ لیا جس نے دینی علوم کاحصول او ر پاک آرمی میں شمولیت کی خواہش اور معاشرے سے ظلم و نا انصافی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔واقعے کے بعداس کےگھر میں خوشی کے شادیانے بجنے لگے ۔ والد نے سمیع اللہ کی جلد شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ نوشہرہ روڈ پر نستہ کے قریب زین اللہ نامی شہری کی صوم و صلوۃٰ کی پابند 16سالہ بیٹی صوفیہ ٓاپریشن کے بعد لڑکا بن گیا جس کا نام والدین نے سمیع اللہ رکھ دیا ہے ۔ سمیع اللہ کے والد زین اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ان کا ایک بیٹا اور چار بیٹیاں تھیں ۔جس میں صوفیہ(اب سمیع اللہ) دوسرے نمبر پر تھی ۔ اللہ نے بہت فضل کیا اور ایک اور بیٹا انعام میں دیا ہے جس پر بچوں سمیت سارا خاندان بہت خوش ہے ۔ اس موقع پر سمیع اللہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ وہ جنس کی تبدیلی پر بہت خوش ہے ۔بچپن ہی سے وہ کرکٹ اور کبوتر بازی کا شوقین تھا ۔اپنے مستقبل کے حوالے سے سمیع اللہ نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے اللہ بہتر جانتا ہے مگر ان کی دلی آرزو ہے کہ وہ دینی علوم حاصل کرکے پاک آرمی میں شمولیت اختیار کرے تاکہ معاشرے سے ظلم اور ناانصافی ختم کرنے میں اپنا کر دار اداکر سکے۔ سمیع اللہ نے کہا کہ فوجی بن کر تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے واقعات اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو بند کرونگا۔جنس کی تبدیلی کے بعد سمیع اللہ کے گھر میں خوشی کے شادیانے بج رہے ہیں اور دور دور سے رشتہ دار اور اہل علاقہ ان کو مبارکباد دینے کےلئے آرہے ہیں۔ اُن کے والد زین اللہ نے بتایا کہ دل چاہتا ہے کہ پورے شہر کو خوشی کے اس موقع پر کھانا کھلادوں مگر وسائل کی کمی ہے۔
تازہ ترین