• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی نہیں میں خود جلد کرونگا،چوہدری نثار

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی نہیں میں خود جلد کرونگا،ایک انٹرویو میں چوہدری نثار نے کہا کہ 34سال سے نواز شریف اور سینئر اکابرین سے مل کر پارٹی کی داغ بیل رکھی تاہم اب میاں نواز شریف سے وہ روابط نہیں اور وہ سلسلہ شاید نہیں جو مسلم لیگ(ن) سے ہے، میرے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی نے یا کسی پارلیمانی بورڈ نے نہیں ، الیکشن کس پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑناہے یہ فیصلہ میں نے کرناہے اور بہت جلد یہ فیصلہ کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمر ان خان سے میری ذاتی دوستی رہی ہے سیاسی تعلق نہیں رہا ، عمران اور زرداری کا سیاسی طورپر ہاتھ ملانا اچھا شگون ہے اگر نظریات ملتے ہوں تو ایک جگہ بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے لندن قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں،وہ صرف اپنی خرابی صحت کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں، مجھے خدشہ ہے شہبازشریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ اور گنجائش نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین