کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس لاہور میں اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کے لئے ایک ریویو کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے علاوہ مختلف ڈائریکٹرز اورسینئرٹیم کے ہیڈ کوچ کی منظوری لی جا ئے گی۔بورڈ اراکین کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ ،کھلاڑیوں کو ادا کی جانے والی رقوم سپر لیگ ہاکی کے منصوبے اور خواتین کی ترقی کے حوالے سے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جا ئے گی۔