• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد

پشاور(جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈاکٹروں کو ترقیاں دینے اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، اس حوالے سے ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے کہا کہ چیف جسٹس نے سندھ میں ڈاکٹروں کی ترقیوں کے حوالے سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹروں کو ترقیاں نہیں دی گئیں اور بہت سے ڈاکٹر ترقی ملنے کے بغیر ہی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، چیف جسٹس نے حکومت سندھ کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں ڈاکٹروں کی ترقیوں کے حوالے سے تمام مسائل حل کئے جائیں ، ڈاکٹر قیصر کے مطابق پی ایم اے سندھ کے ڈاکٹروں کے اس دیرینہ مسئلے پر توجہ دینے پر چیف جسٹس کے اقدامات کوسراہتی ہے ، پی ایم اے ملک بھر میں ڈاکٹروں کیلئے یکساں سروس سٹرکچر اورپیکج کا مطالبہ کرتی رہی ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی سرکاری و پرائیویٹ اداروں اور عدالتوں میں وقت کی پابندی کویقینی بنایاجائے تاکہ کسی کا وقت ضائع نہ ہو۔
تازہ ترین