کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) تربت کے علاقے ہوشاب میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے خاتون کوہلا ک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے ہوشاب میں نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔