کوئٹہ (این این آئی ) خان آف قلات میر سلیمان داؤد ، قوم پرست رہنماء حیر بیار مری اورمیر جاوید مینگل جو کئی سال سے خودساختہ جلا وطنی کی زندگی گزاررہے ہیں ،ان کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں ،قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بہت سے قوم پرست لیڈر بیرون ملک خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزارہے ہیں انہیں واپس لانے کیلئے کوشیش تیز کردی گئیں تاکہ ان کو قومی دھارے میں لاکر شامل کیا جائے اور خاص کر بلوچستان کی سیاست میں وہ حصہ لیں اور اپنا رول ادا کریں ،عام انتخابات جوچند ماہ بعد ہونیوالے ہیں ان میں انکی نامزد کردہ شخصیات حصہ لیں تو اسکے نتائج مثبت سامنے آئیں گے ۔