غصّہ اس سلگتی ہوئی لکڑی کی مانند ہےجو
دوسروں کو جلانے سے پہلے خود جلتی ہے
(ارسطو)
گزرے ہوئے کل سے سبق حاصل کرو،
آج کے لیے جیو اور آئندہ کل سے اُمید وابستہ رکھو۔
(البرٹ آئن اسٹائن)
پیار کے بول بہت مختصر اور بولنے میں
آسان ہوتے ہیں،لیکن ان کی گونج
نہ ختم ہونے والی ہے۔
(مدر ٹریسا)
اُن لوگوں کے لیےکامیاب بنو
جو تمہیں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں
(بل گیٹس)
وقت
وقت اور سمجھ ایک ساتھ خوش قسمت
لوگوں کو ملتے ہیںکیوں کہ اکثر
وقت پر سمجھ نہیں ہوتی اور سمجھ آنے تک وقت نہیں رہتا
خاموشی
کچھ باتو ںکا جواب
صرف خاموشی ہوتی ہے
اورخاموشی بہت خوبصورت جواب ہے۔
جال
پرندے اپنے پاؤں اور انسان اپنی زبان
کی وجہ سے جال میں پھنستے ہیں۔
گفتگو میں نرمی اختیار کرو کیوں کہ لہجوںکا
اثرالفاظ سے زیادہ ہوتا ہے۔
خوف
لوگوں کے خوف سے حق بات کہنے سے نہ رکو،
کیوں کہ نہ تو کوئی موت کو قریب کرسکتا ہے
اور نہ کوئی رزق کو دور کرسکتا ہے۔