• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دو ورلڈ ٹی20 جتوانے والے سیمیولز ناکام کیوں؟

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری ٹی 20 سیریز میں کالی آندھی اسکواڈ میں شامل سب سے سینئر کھلاڑی مارلن سیمیولزاب تک کھیلے گئےدونوں میچز میں آئوٹ آف فارم دکھائی دیےاور بالترتیب 18 اور 12رنز بنا کر چلتے بنے۔

دو ورلڈ ٹی20 جتوانے والے سیمیولز ناکام کیوں؟

سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم اب تک کھیلے گئے دونوں ٹی 20 میچز میں کالی آندھی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

دو ورلڈ ٹی20 جتوانے والے سیمیولز ناکام کیوں؟

ویسٹ انڈین آل رائونڈر مارلن سیمیولز وہی بیٹسمین ہیں، جنہوں نے 2 مرتبہ اپنی ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل کا فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سری لنکا میں کھیلے گئے 2012 کے ورلڈ ٹی20 کا فائنل میزبان سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوا، جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، کالی آندھی نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ پر 138رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب لنکن ٹیم 101رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

دو ورلڈ ٹی20 جتوانے والے سیمیولز ناکام کیوں؟

میچ کی خاص بات مارلن سیمیولز کے 78رنز تھے، جو انہوں نے 56 گیندوں پر 6چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے اسکور کیے تھے اور ساتھ 4 اوورز میں 15رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

اسی طرح بھارت میں کھیلے گئے 2016 کے ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں بھی انہوں نے اپنی گزشتہ کارکردگی کو دہرایا اور پھر ٹیم کو فائنل جتوا دیا۔

دو ورلڈ ٹی20 جتوانے والے سیمیولز ناکام کیوں؟

2016کے ٹی20 فائنل میں ویسٹ انڈیز کا سامنا انگلینڈ سے تھا، جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے لیے 156رنز کا ہدف مقرر کیا، تاہم ہدف کے تعاقب میں جب مارلن سیمیولز میدان میں آئے تو میچ کا پانسا ہی پلٹ دیا اور 66بالز پر2چھکوں اور9 چوکوں کی مدد سے 85 رنز اسکور کرکے ٹیم کو دوسرا ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جتوایا اور ایک بار پھر مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔

تازہ ترین