• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2030 میں مسلمان دو مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے

لاہور( این این آئی)2030میں ایک ایسا منفرد سال ہوگا جس میں مسلمان دو مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے جو ایک نادر اور مبارک موقع ہوگا۔آخری بار ایسا موقع 1997 میں آیا تھا ،اگلی بار یہ عظیم موقع2063میں میسرہوگا،اسلامی ہجری کیلنڈر چاند کے مطابق جبکہ گریگورین کیلنڈر سورج کے گرد زمین کے چکر پر مبنی ہے، اسی فرق کی وجہ سے رمضان المبارک تقریباً ہر 30 سے 33 سال بعد ایک ہی عیسوی سال میں دو بار آتا ہے۔ہجری سال 1451 میں رمضان 5 جنوری 2030 کے آس پاس شروع ہوگا۔ہجری سال 1452 میں رمضان 26 دسمبر 2030 کو دوبارہ آئے گا۔مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر 36 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آخری بار ایسا موقع 1997 میں آیا تھا جبکہ اگلی بار یہ عظیم موقع 2063 میں میسر ہوگا۔ہجری کیلنڈر 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ گریگورین کیلنڈر میں 365 دن ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ہر سال رمضان المبارک تقریبا 10 دن پہلے آتا ہے۔ اس فرق کی بنا ء پر ہر 32 سے 33 سال بعد رمضان مختلف موسموں میں گردش کرتا ہے۔2007 سے رمضان گرمیوں میں آ رہا ہے، لیکن اب تقریباً 17 سال بعد یہ موسمِ سرما میں داخل ہو رہا ہے۔2028 ہجریمیں رمضان سردیوں کے عروج پر ہوگا۔2044ہجری میں رمضان گرمیوں کے عروج پر ہوگا۔2031 اور 2032 کے رمضان المبارک سال کے سب سے چھوٹے روزے ہوں گے، جن میں سحری سے افطار تک صرف ساڑھے دس گھنٹے کا وقفہ ہوگا اور یہ سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید