• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد ضیاء بچا نہیں سکتے، نوازشریف جیل جائینگے یا جلا وطن ہونگے، اعتزاز احسن

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ واجد ضیا جتنا بھی نوازشریف کوبچا لیں لیکن نیب سے نوازشریف کا بچنا مشکل ہے، نوازشریف جیل جائینگے یا جلا وطن ہونگے، نوازشریف کو اگر یقین ہوا کہ 10 یا 12روز میں ضمانت ہوجائیگی توپھرجیل جانا پسند کرینگے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیب کافیصلہ ہرصورت نوازشریف کیخلاف ہی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ واجد ضیا نواز شریف کو بچانا چاہتے ہیں وہ جتنا بھی نوازشریف کوبچا لیں لیکن نیب سے نوازشریف کا بچنا مشکل ہے۔اگرواجد ضیا کہتے ہیں کہ جائیداد بچوں کے نام پرہے تو بھی نوازشریف کو سزایقینی ہے۔
تازہ ترین