• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی آواز: ارم زہرا

مری آنکھوں میں تیری دید کا موسم نہیں بدلا

مری زلفوں کا بل کھاتا، وہ پیچ و خم نہیں بدلا

سبھی انداز جینے کے بدل ڈالے ہیں دنیا نے

مری یہ خوش نصیبی ہے مرا ہمدم نہیں بدلا

میں جس نغمے کو سن کر آج بھی مدہوش ہو جائوں

مرے گلشن میں بلبل نے وہی سرگم نہیں بدلا

ترے قدموں کی آہٹ پر میں فوراً چونک جاتی ہوں

ابھی تک بے قراری کا وہی عالم نہیں بدلا

زمانے بھر کو میں کیسے سنادوں اپنا افسانہ

مرے دل میں چھپے رازوں کا وہ محرم نہیں بدلا

نہ اُس نے بے وفائی کی، نہ بدلا راستہ اُس نے

وفا پر میں نے بھی اپنا یقیں محکم نہیں بدلا

مرے اجداد نے جس کے لیے خوں تک بہایا تھا

ارم کو ناز ہے وہ دل کشا پرچم نہیں بدلا

تازہ ترین
تازہ ترین