پاکستان ٹیم نےویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں کلین سوئپ فتح پر نظریں جمالی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے کو انجوائے کرنے کےلئے تماشائی گرائونڈ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز میں پہلی جیت کی تلاش میں میدان میں اترے گی جبکہ پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ سیریز کی فیصلہ کن برتری کو کلین سوئپ میں بدلا جائے۔
میچ سے قبل پاکستان ٹیم میں ایک آدھ تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ دو میچز کی طرح آج بھی وکٹ بیٹسمینوں کے لئے مدد گار ثابت ہوگی ۔
گرین شرٹس نے پہلے میچ میں کالی آندھی کو 143 رنز کے بڑے مارجن جب کہ دوسرے مقابلے میں 82رنز سے شکست دی اورتین میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔
آج کی فتح کے ساتھ پاکستان کی ٹی 20 کی عالمی درجہ میں پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی ۔