• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں شادی سے انکارلڑکی کیلئے جرم بن گیا

گجرات میں شادی سے انکارلڑکی کیلئے جرم بن گیا

شادی سےانکار23برس کی لڑکی کے لیے جرم بن گیا، گجرات میں 45برس کے شادی شدہ شخص نے اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی پرتیزاب پھینک دیا،جبکہ ملزم مجاہد مہوش کا کزن ہےاور دوسری شادی کے لیےلڑکی اوراس کےگھر والوں پردباؤ ڈال رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سول لائن گجرات میںپیش آیا ، جہاں رات میں ملزم مجاہد دوست کے ساتھ مہمان بن کرآیا، گاڑی نہ ملنے کا بہانہ کرکے رُک گیااور صبح لڑکی کےچہرے پرتیزاب پھینک کر فرارہوگیاتاہم پولیس نے پہلے ملزم کوگرفتارکیا پھراس کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ادھیڑ عمر شخص نے خود سے آدھی عمر کی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا،45برس کے مجاہد کے سر پر اپنی کزن سے دوسری شادی کا بھوت سوار تھا،کئی بار رشتہ لڑکی کے گھر پر پہنچایا لیکن جواب میں صاف انکار ہی آیا۔

مسلسل ناں سننے کے بعد مجاہد کے دماغ نے لڑکی سے بدلہ لینے کا منصوبہ بنایا،ایک رات پہلے دوست کو لے کر مہمان بن کر پہنچا،گائوں تک گاڑی نہ ملنے کا بہانہ بنایا اور وہیں رک گیا،صبح6 بجے دوست کے ساتھ مل کر سوئی ہوئی لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔

لڑکی کو فوری طور پر عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا،خوش قسمتی سے تیزاب کم شدت کا تھا، جس کی وجہ سے لڑکی کا چہرہ متاثر ضرور ہوا، لیکن خراب ہونے سے بچ گیا۔

پولیس نے گھر والوں کی نشاندہی پر پہلے ملزم مجاہد کو اس کے گائوں سے گرفتار کیا، پھر اس کے دوست کو بھی دھر لیا،جو اچھی طرح عشق کا بھوت سر سے اتارے گی کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیںمانتے ۔

تازہ ترین