سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات پر کڑی تنقید کی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے ،ایسے میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کرکے کشمیریوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر آزادی کی خاطر اپنے شہدا کو پاکستانی پرچم میں دفن کررہے ہیں جبکہ یہاں ان کے قاتلوں سے ملاقات کی جارہی ہے ۔
چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، اسلام آباد میں ہم ان کو بلا کر دوستی کی باتیں کر رہے ہیں ۔