• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع سانگھڑ میں سیم وتھور کے باعث لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بنجر

کھپرو (نامہ نگار) ضلع سانگھڑ میں سیم وتھور کے باعث لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ میں سیم وتھور کی بڑھتی ہو ئی وبا نے علاقے کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے ۔جس کی وجہ سے آبادگاروں اور زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔آبادگاروں کا کہنا ہے کہ ضلع سانگھڑ زرعی پیداوار کے لحاظ سے پورے صوبےسندھ میں پہلے نمبرپر تھا لیکن حکومتی اداروں کی عدم توجہی اور سیم وتھور کی روک تھام کے لئے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین جو کہ سونا اگلنے والی تھی اب بنجر ہونے کی وجہ سے تباہ وبرباد ہورہی ہے ۔آبادگاروں اور سماجی رہنماؤں محبوب عالم قائم خانی ، حاجی محمد اکرم چوہان ، حاجی فضل اللہ ہنگورو ، حاجی لیاقت قائم خانی اور دیگر نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع سانگھڑ میں سیم وتھور کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین